جرائم و حادثات

مہاراشٹرا میں بھیانک حادثہ 13 افراد ہلاک

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 13 افراد ہلاک اوردیگرزخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع بلدھانا میں سندھ کھیڑ راجہ اورمیہکرہائی وے پردسربیڑکے قریب اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی تیزرفتاری کے سبب الٹ گئی، حادثہ میں 13 مزدورہلاک اوردیگر3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ مزدورناگپور-ممبئی سمرودھی پراجکٹ کیلئے جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button