جنرل نیوز

معہد برکات العلوم عربیہ میں یوم جمہوریہ

حیدرآباد ۔لڑکیوں کا ہاسٹل معہد برکات العلوم عربیہ (ملحقہ جامعہ نظامیہ) میں آج بتاریخ 26/ جنوری 2023ء تقریب جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد عمل میں آیا محترم محمد امجد علی صاحب (کوتوال بھوانی نگر تالاب کٹہ حیدرآباد دکن) مولانا حافظ ڈاکٹر محمد عبد المنیر نقشبندی (پروڈکشن اسسٹنٹ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) مولانا حافظ محمد عبد الباری ساجد نظامی (امام مدینہ مسجد ریلوے اسٹیشن سکندر آباد) محترم جناب محمد اعظم شریف (کونسلر حلقہء للیتا باغ) مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت و خطاب کیا معززین شہر اساتذہ و معلمات طلباء و طالبات معہد کثیر تعداد میں شریک رہے طلباء و طالبات نے مختلف زبانوں میں یوم جمہوریہ سے متعلق تقاریر ، ترانہءحب وطن ، کے علاوہ عملی پروگرام پیش کیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button