تلنگانہ۔ پداپلی میں بھیانک حادثہ۔ایک ہلاک 16 زخمی

 پداپلی:تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور 16افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے منتھنی منڈل کے ایٹلاس پور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بے قابو کار نے آرٹی سی بس کو ٹکر دے دی اور بعد ازاں کار اور بس گڑھے میں گرگئے۔اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 16زخمی ہوگئے۔پرکال ڈپو کی یہ بس بیلم پلی سے ہنمکنڈہ کے لئے روانہ ہوئی تھی اورکار بھوپال پلی سے منتھنی کی سمت جارہی تھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کار کا ڈرائیور اس کو رانگ روٹ پر چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں بس سے ہونے والے حادثہ سے بچنے کی اس نے کوشش کی اسی دوران اس نے گاڑی کا توازن کھودیا اور یہ کار، بس سے ٹکراگئی۔تمام زخمیوں کو علاج کے لئے منتھنی کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔