جرائم و حادثات

ٹینک بنڈ پربس اورکارکی ٹکر3 سال کا بچہ ہلاک ،ماں باپ زخمی

حیدرآباد: حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پرخانگی ٹراویلس کی بس نے کارکو ٹکردے دی۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس وقت پیش آیا جب کارسوارافراد سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی سمت جارہے تھے کہ ٹینک بنڈ پران کی کیاب خانگی ٹراویلس کی بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں کارسوارسومیا، شیواکمارکے علاوہ کارڈرائیورزخمی ہوگیا جبکہ اس جوڑے کا تین سالہ بچہ شری ہلاک ہوگیا۔ کہا جارہا ہے کہ حادثہ کیلئے کارڈرائیورذمہ دارہے۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button