جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دو نوجوانوں کی ایک ہی کمرے میں خودکشی

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں دو دوستوں نے اجتماعی طور پر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چودھری گوڑو گاؤں کی وجئے پوری کالونی میں پیش آیا۔ وہ دونوں کرائے کے مکان میں رہتے تھے،جہاں ایک طالب علم نے پھانسی لے لی وہیں دوسرے نوجوان نے زہر پی لیا۔ مرنے والوں کی شناخت نیواس (19) اور سائی گنیش (21) کے طور پر کی گئی ہے۔یہ دونوں روم میٹ بتائےگئے ہیں۔ پولیس نے  مقدمہ درج کر لیا اور تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس طرح کے شکوک و شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ مذکورہ دونوں نوجوان ہم جنس پرست تھے۔ خودکشی کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button