ورنگل ضلع میں آرٹی سی بس اورلاری میں ٹکر۔30 زخمی

ورنگل: ریاست تلنگانہ ضلع ورنگل رورل کے شائم پیٹ منڈل میں آج بھیانک سڑک حادثہ ہوا جس میں قریب 30 مسافرین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہنمکنڈہ سے بھوپال پلی جانے والی آرٹی سی بس اورلاری ایک دوسرے سے متصادم ہوئے۔ اس حادثہ میں بس میں سوار 20 مسافرین شدید اوردیگر10 معمولی طورپرزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاری کی رفتاربہت زیادہ تھی جس کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ اس قدرخوفناک تھا کہ بس کے سامنے کا حصہ بری طرح سے تباہ ہوگیا جبکہ لاری الٹ گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔