جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں قتل کی واردات

حیدرآباد: شہر کے بہادرپورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات ایک آٹوڈرائیورکا قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت دستگیرکے طورپرکی گئی ہے اوروہ تاڑبن کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ کل رات وہ آٹو میں جارہا تھا کہ میرعالم واٹرفلٹربیڈ کے قریب اس پرنامعلوم شخص یا افراد نے خنجروں سے حملہ کردیا جس کی وجہہ سے اس کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ مقتول کے جسم پرزخموں کے متعدد ضربات پائے گئے۔ قتل کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button