جرائم و حادثات

حادثہ کے بعد کار شعلہ پوش 6 ہلاک ۔ شیر خوار بچہ بھی شامل

چتور: اتوار کی دوپہر ریاست آندھراپردیش ضلع چتور میں ہونے والے بھیانک سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پوتلا پٹو-نائیڈوپیٹ سڑک پر چندراگیری منڈل کے موضع ایتے پلی کے قریب ایک تیز رفتار کار پل سے ٹکرا گئی جسکے ساتھ ہی کار کو آگ لگ گئی۔ کار میں سوار شیر خوار بچے سمیت پانچ افراد آگ کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر تین افراد کو شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے تروپتی کے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ایک زخمی نے دم توڑ گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت کار میں 8 افراد سوار تھے۔  مرنے والوں کا تعلق ضلع وجیہ نگرم سے بتایا جاتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button