جنرل نیوز

مدرسہ دینیہ عربیہ فلاح دارین نندی پیٹ میں دوطلباء کا ناظرہ قرآن کاآغاز _مفتی عبدالمبین قاسمی نے پڑھایا پہلارکوع 

مدرسہ دینیہ عربیہ فلاح دارین نندی پیٹ میں دوطلباء کا ناظرہ قرآن کاآغاز  کیا مفتی عبدالمبین قاسمی نے ان بچوں کو پہلارکوع پڑھایا۔ اس موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے طلباء سرپرستوں اور ذمہ داران مدرسہ کو مبارکباددیتے ہوے کہا کہ علم دین سے دوری اور اس حوالہ سےہماری غفلت بہت برے نتائج دکھلاسکتی ہے بطور خاص نندی پیٹ جیسے علاقہ میں اس مدرسہ کی گرانقدرخدمات اورحافظ عبدالرشید حافظ عمران مفتی فیاض اورمفتی فیروز کی انتھک محنتوں کی بدولت مدرسہ ہذامیں 30 طلباء کرام دین کی ابتدای بنیادی معلومات کے علاوہ نورانی قاعدہ ناظرہ قرآن اورحفظ پاک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں واضح رہیکہ اس مدرسہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم تیلگو زبان انگریزی وحساب بھی پڑھانے کا نظم ہے مولاناارشد علی قاسمی مولاناابراراحمد قاسمی کے علاوہ مقامی ذمہ داران موجود تھے تمام ہی حاضرین نے شیخ عمر اورشیخ عبدالرافع واساتذہ اورسرپرستوں کو دلی مبارکباد دی اور عوام الناس سے اپیل کی گیء کہ اس ادارہ کے لےء ہر ممکنہ تعاون پیش کرکے مدرسہ کو پھلنے پھولنے کے مواقع فراہم کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button