جرائم و حادثات

حیدرآباد آوٹررنگ روڈ پرخوفناک حادثہ۔ شوہرہلاک بیوی زخمی

حیدرآباد: حیدرآباد میں آوٹررنگ روڈ پرآج رونما سڑک حادثہ میں شوہرہلاک ہوگیا جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ حمایت ساگر کے قریب پیش آیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا کارمیں جارہا تھا کہ ان کی گاڑی عقبی سمت سے لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں شوہرہلاک اوراس کی بیوی زخمی ہوگئی۔ زخمی کوعلاج کیلئے خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس جوڑے کا تعلق حیدرآباد کے ونستھلی پورم علاقہ سے بتایا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button