جرائم و حادثات

سعودی عرب سے واپسی کے اندرون 24 گھنٹے حادثہ۔نظام آباد کا نوجوان ہلاک

نظام آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جو چار سال بعد سعودی عرب سے واپس آیا تھا،اپنے خاندان والوں کے ساتھ 24  گھنٹے بھی گزار نہیں سکا اور سڑک حادثے میں اس کی موت ہوگئی۔ کمر پلی کے موضع کونا سمندر سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ راجیش گزشتہ چار سال سے سعودی عرب میں برسرِ روزگار تھا وہ 27 نومبر کو ہندوستان واپس ہوا۔ واپسی کے دوسرے دن وہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران سڑک پر فصل کا ڈھیر رکھا ہوا تھا، جسے محفوظ رکھنے کے لیئے تار پولین سے ڈھانک کر پتھر رکھا گیا تھا،تاریکی کی وجہ سے نوجوان کو وہ پتھر نظر نہیں آیا اور اس کی گاڑی پر پتھر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نوجوان اچھل کر گر پڑا ا ر شدید زخمی ہوگیا تھا،اسے علاج کے لیے نظام آباد کے خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا وہاں سے حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔نوجوان کی موت کے بعد گھر والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button