جرائم و حادثات

ظہیرآباد میں بھیانک سڑک حادثہ۔شوہر،بیوی اور8 ماہ کی بچی ہلاک

ظہیرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد کے پاس پیش آئے سڑک حادثہ میں افراد ہلاک ہوگئے۔ ظہیرآباد منڈل کے ڈڈگی کے پاس کاراورموٹرسائیکل متصادم ہوگے، حادثہ اس قدربھیانک تھا کہ موٹرسائیکل کو ٹکردینے کے بعد کارالٹ گئی۔ اس حادثہ میں موٹرسائیکل سوارشوہربیوی اوران کی 8 ماہ کی بچی کے علاوہ کارسوارشخص کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ مہلوک جوڑے کی شناخت بال راج، شراونی اوران کی بیٹی امولو8 ماہ کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ کارسوارشخص کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔

https://youtube.com/shorts/7YPx4DLgJ7s?feature=share

متعلقہ خبریں

Back to top button