جرائم و حادثات

ورنگل سے حیدرآباد جانے والی گاڑی کو حادثہ_ مسلم خاندان کے تین ارکان جاں بحق

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے  ضلع جنگاوں میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق ہنمکنڈہ سے حیدرآباد آنے والی ٹاویرا گاڑی گوردھن پلی کے پاس بے قابو ہوکرروڈ ڈیوائیڈرسے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس قدربھیانک تھا کہ گاڑی قریب 70 میٹرتک پلٹیاں کھاتے ہوئے ڈیوائیڈرسے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار7 افراد اچھل کرگاڑی سےگرپڑے جن میں سے تین کی موت ہوگئی۔مرنے والوں کی شناخت فرحانہ بیگم، آفرین بیگم اور شوکت حسین کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ اس حادثہ میں مزید چار افراد زخمی ہیں

زخمیوں کوعلاج کیلئے جنگاوں کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ان میں سےبعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقبول نامی شخص کا تعلق ورنگل کے چنتل نگر سے ہے وہ اپنے لڑکے کی شادی کے سلسلے میں لڑکی دیکھنے کے لئے ورنگل سے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ کار میں حیدرآباد آرہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button