حیدرآباد کے ملک پیٹ میں روڈی شیٹرکا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک روڈی شیٹرکے قتل کی واردات رونما ہوئی۔ مشتاق نامی روڈی شیٹرکا چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع قدیم ملک پیٹ میں مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردئیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ آپسی مخاصمت کا شبہ کیا جارہا ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ منصوبہ بند طریقہ سے روڈی شیٹرکا چارافراد نے قتل کردیا ہے۔ پولیس جائے واردات کے پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کررہی ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کی جاسکے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ واردات کل رات دیرگئے انجام دی گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔