پولیس کانسٹیبل نے چلتی ٹرین اورپلیٹ فارم کے درمیان پھنس جانے والی خاتون کی بچائی جان

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں ریلوے پروٹکشن فورس(آرپی ایف) سے وابستہ کانسٹیبل کی فوری چوکسی کے نتیجہ میں ایک خاتون کی جان بچ گئی۔یہ واقعہ اگرچہ کہ جمعہ کو پیش آیا تاہم میڈیا میں اس کی اطلاع اوراس خصوص میں ویڈیو ہفتہ کو عام ہوا۔اس واقعہ کی ویڈیو سکندرآباد اسٹیشن میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔یہ ویڈیو32سکنڈ کی ویڈیو جس میں کانسٹیبل کو ایک خاتون کی جان بچاتے ہوئے دیکھاگیا ہے، ۔تفصیلات کے مطابق نسیمہ بیگم نامی خاتون چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کررہی تھی۔اسی کوشش کے دوران وہ پلیٹ فارم پر گر پڑی اور پلیٹ فارم و ٹرین کے درمیان پھنس گئی اس کو ٹرین گھسیٹ کر لے جارہی تھی کہ اسی دوران پلیٹ فارم پر موجود کانسٹیبل جس کی شناخت دنیش سنگھ کے طورپر کی گئی ہے نے فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو پلیٹ فارم سے کھیچ کر اس کی جان بچائی۔آرپی ایف کے عہدیداروں اور خاتون نے کانسٹیبل کی اس چوکسی کی ستائش کی۔