جرائم و حادثات

حیدرآباد جانے والی بس الٹ گئی 10 مسافرین زخمی

حیدرآباد جانے والی بس الٹ گئی 10 مسافرین زخمی

کھمم: ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم سے حیدرآباد جانے والی آرٹی سی بس حادثہ کا شکارہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کتہ گوڑم ڈپو کی سوپرلگژری بس اتوار کی رات قریب ایک بجے کتہ گوڑم سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئی۔ تلاڑا منڈل کے امبیڈکرنگرکے پاس ڈرائیورنے بس کو سڑک پرپڑے کھڈے سے بچانے کی کوشش کی اوربس بے قابو ہوکرالٹ گئی۔ حادثہ میں بس میں سوار دس مسافرین زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے وقت بس میں قریب 30 مسافرسوارتھے۔زخمیوں کو مقامی افرادکی مدد سے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button