جرائم و حادثات

حیدرآباد جانے والی بس ضلع محبوب نگرمیں حادثہ کا شکار۔ ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک

محبوب نگر: ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں کنٹینر کو پیچھے سے بس نے ٹکر دے دی اس حادثے میں بس ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ سات مسافر زخمی ہوگئے، یہ حادثہ آج صبح جڑچرلہ منڈل میں نیشنل ہائی وے پر اس قت پیش آیا جب تروپتی سے حیدرآباد جانے والی بس موضع بوئن پلی کے پاس نیشنل ہائی وے پرسامنے سے گزرنے والے کنٹینر کنتینر کو بس نے پیچھے سے ٹکر دے دی۔ حادثہ میں بس میں سوار سات مسافرین زخمی ہوگئے جبکہ دیگر مسافر محفوظ رہ گئے زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ یا حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ بس کا سامنے کا حصہ تباہ ہوگیا اور ڈرائیور کی نعش اس میں پھنس گئی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ بارش اورکہرکی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button