تلنگانہ میں بس کرایوں میں ہونے والا ہے اضافہ

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ میں دیوالی کے بعد آرٹی سی بسوں کے کرائے میں اضافہ کیا جانے والا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نقصان میں چلنے والے کارپوریشن کے نقصان کو کم کرنے کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے اس سلسلے میں عہدیداروں کا  اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا اور تہواروں کے موقع پر عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت دی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بھی کرایوں میں اضافہ کیے جانے کے فیصلے کی وجوہات ہے شامل ہے، امکان ہے کہ کرایوں میں 15 تا 20 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔