تلنگانہ ضلع جنگاوں میں آرٹی سی بس الٹ گئی

جنگاوں: ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاوں میں آرٹی سی بس الٹ گئی۔ یہ حادثہ چلپورمنڈل کے کونڈہ پورکے پاس آج پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں ڈرائیورسمیت دس افراد سوارتھے اوریہ بس حسن آباد سے جگت گیری گٹہ کی سمت جارہی تھی۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بس میں سوارمسافرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔