بس اسٹانڈس میں زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے اسٹال مالکین کوجرمانے۔ ڈپومینجرسے شکایت کرنے عوام سے اپیل

حیدرآباد: بس اسٹانڈس میں قائم اسٹالس میں مقررہ قیمتوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ آرٹی سی کے مینجگ ڈائرکٹرسجنارنے اپنے ٹویٹرپیغام میں یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہا کہ کئی مرتبہ انتباہ دینے کے باوجود بس اسٹانڈس میں شاپ مالکین کی جانب سے اشیاء کی قیمتیں ایم آرپی سے زیادہ وصول کی جارہی ہیں۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ اس سلسلے میں موصول ہوئی شکایتوں کے بعد ایسے شاپ مالکین کو جرمانہ عائد کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے مسافرین سے خواہش کی ہے کہ وہ اس کی روک تھام کیلئے ڈپومینجرسے شکایت کریں۔