تلنگانہ

تلنگانہ میں اسکولس کو تعطیلات پر وزیر تعلیم کا بیان

حیدراباد: ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اسکولس کو تعطیلات سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی اطلاعات کو غلط قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ کابینہ کی حالیہ میٹنگ میں چیف منسٹر کے سی آر نے ہدایت دی کہ تعلیمی ادارے کووڈ قواعد کے مطابق حسب معمول جاری رہیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ طلباء اور والدین اسکول کی چھٹیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نئے ویریئنٹ کے پیش نظر تلنگانہ کے تعلیمی اداروں کو تعطیل دینے سے متعلق پوسٹ وائرل ہورہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button