نیشنل

نوپورشرما کی تائید میں اترگئیں سادھوی پرگیہ، ایک مرتبہ پھرزہرافشانی۔ ویڈیودیکھیں

نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے پیغمبر اسلام صلعم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی معطل شدہ لیڈر نوپور شرما کی تائیدمیں بیان دیا ہے، رکن پارلیمنٹ نے زہرافشانی کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اگر سچ بولنا بغاوت ہے تو سمجھ لیں کہ ہم بھی باغی ہیں۔

اس ٹوئٹ کے بعد پرگیہ نے کہا کہ میں سچ بولنے کے لئے بدنام ہوں، انہوں نے گیان واپی کا نام لئے بغیر کہا کہ وہاں شیو مندر تھا، ہے اور رہے گا۔ اسے فوارہ کہنا غلط ہے۔ یہ ہمارے ہندو دیوی-دیوتا اور سناتن دھرم پر حملہ ہے، لہذا ہم حقیقت بیان کریں گے۔ پرگیہ ٹھاکر نے کہا یہ بھارت ہندوؤں کا ہے۔ یہاں سناتن زندہ رہے گا اور اسے زندہ رکھنا ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button