سعید آباد واقعہ۔ خودکشی کرنے والا ملزم راجو ہی ہے، پولیس کی تصدیق

حیدرآباد: حیدرآباد سعیدآباد سنگارینی کالونی میں کمسن لڑکی کا عصمت ریزی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی خودکشی کی پولیس نے تصدیق کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس نے راجو کی نعش کو دیکھ کرورنگل پولیس کو مطلع کیا۔ اس دوران اس کی تصاویرسوشیل میڈیا پروئرل ہوگئیں۔ قبل ازیں اطلاعات ملی تھیں کہ ملزم کی نعش حیدرآباد کے مضافات میں گھٹکیسر کے پاس دستیاب ہوئی بعد ازاں معلوم ہوا کہ راجو کی نعش ضلع ورنگل کے اسٹیشن گھن پورکے قریب ریلوے ٹریک پرپائی گئی۔ اس ن کسی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔