تلنگانہ

سینئر صحافی مقیت فاروقی کی رکن کونسل کویتا نے عیادت کی

رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے نمس ہاسپٹل پہنچ کرنمائندہ اعتماد، (نظام آباد) محمد عبدالمقیت فاروقی کی عیادت کی۔ عبدالمقیت کو قلب میں تکلیف کی شکایت پر انہیں حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں ان کے دل کی ایک سریان بند ہوجانے پر آج اسٹنٹ ڈالا گیا۔ رکن کونسل کویتا نے ڈاکٹروں سے ان کے صحت سے متعلق بات چیت کی اور بہتر دیکھ بھال کی ہدایت دی۔ کویتا نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر نشین اردو اکیڈیمی محمد مجیب، جگتیال ضلع پریشد چیرپرسن داوا وسنتھا،ڈاکٹر منوہر ڈائرکٹر نمس ہاسپٹل، ڈاکٹر بی سرینواس کے علاوہ عبدالمقیت کے فرزند عبدالحسیب فاروقی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button