حیدرآباد کی اس لڑکی کی تںخواہ ہے سالانہ 2 کروڑ

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی دیپتی کا امریکہ میں مائیکرو سافٹ کے ہیڈکوارٹر میں ملازمت کے لئے انتخاب عمل میں آیا ہے۔ سالانہ 2 کروڑ روپے کے پیکیج پرکیمپس انٹرویو میں انھیں منتخب کیا گیا۔ حیدرآباد پولیس کلوز ٹیم کے سائنٹسٹ ڈاکٹروینکنا کی بیٹی دیپتی سال 2019 میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکہ روانہ ہوئی تھیں۔ ورسٹی آف فلوریڈا میں انھوں نے ایم ایس کمپیوٹرکی تعلیم اس مہینہ کی 2 تاریخ کو مکمل کی۔ اس دوران کیمپس انٹرویو میں کئی کمپنیاں انھیں ملازمت دینے کی خواہمشند تھیں تاہم دیپتی نے مائیکرو سافٹ کا انتخاب کیا۔ اس مہینہ کی 17 تاریخ کو وہ اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گی۔