نیشنل

اترپردیش، سرکاری دواخانوں کےنام اردو میں تحریر کروانے کا حکم دینے پر مسلم خاتون عہدیدارکے خلاف یوگی حکومت کی کاروائی

نئی دہلیی: اترپردیش کے سرکاری ہاسپٹلس کے نام ہندی کے ساتھ اردو زبان میں بھی تحریر کروانے کا حکم دینے پرخاتون عہدیدار تبسم خان کے خلاف یوگی حکومت نے کارروائی کی ہے۔ محکمہ صحت کی جوائنٹ ڈائریٹر ڈاکٹر تبسم خان کو فرائض میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خاتون عہیدارنے احکامات جاری کئے تھے کہ سرکاری ہاسپٹلس کے نام کے ساتھ میڈیکل عہدیداروں اور ملازمین کے نام اور ان کے عہدے ہندی کے ساستھ ساتھ اردو میں بھی تحریر کئے جائیں۔ اردو داں طبقہ جہاں اس اقدام پرخوش تھا وہیں گودی میڈیا اسے بڑھا چڑھا کرپیش کررہا تھا۔اب اطلاعات ملی ہیں کہ حکومت نے اس عہدیدارکومعطل کردیا ہے۔ ڈاکٹر تبسم خان پر الزام ہے کہ انہوں نے حکم نامہ جاری کرنے سے قبل محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدارون سے مشورہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس کی قبل از وقت اطلاع دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button