تلنگانہ

سمادھی کھود کرخاتون کی کھوپڑی اورہڈیوں کی چوری۔ تلنگانہ میں عجیب وغریب واقعہ

سنگاریڈی: ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔ چوروں نے سمادھی کھود کرخاتون کی نعش کے باقیات کی چوری کرلی۔ یہ واقع رائی کوڈ منڈل کے تحت واقع مہابات پورکے مضافات میں پیش آیا۔ موضع سے تعلق رکھنے والی ایلیشا باتو نامی خاتون تین سال قبل فوت ہوگئی تھی۔ جمعہ کی رات نامعلوم افراد نے خاتون کی سمادھی کھود کراس کی ہڈیوں اورکھوپڑی کا سرقہ کرلیا۔ چوروں نے پکڑ میں آنے سے محفوظ رکھنے کیلئے سمادھی کے پاس مرچ پاوڈر چھڑک دیا۔ متوفیہ خاتون کے ارکان خاندان کی شکایت پرپولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس اس بات کی چھان بین کررہی ہے کہ آخراس خاتون کے باقیات کی چوری کا کیا مقصد ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button