سعودی خاتون نے 5 بچوں کو دیا جنم

نئی دہلی:قدرت نے سعودی عرب کی ایک خاتون کو ایک ساتھ پانچ بچوں سے نوازا۔ تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند بتائے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیز کے مطابق سعودی کے شہر تبوک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کنگ سلمان ملٹری ہاسپٹل میں بچوں کو جنم دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 12 برس سے وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھی۔ انھوں نے 12 سال قبل بچے کو جنم دیا تھا۔ہاسپٹل کی طبی ٹیم کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون شہری کی عمر 34 برس ہے اور بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی۔