نیشنل

سورو گنگولی ڈیلٹا پلس ویرئنٹ سے متاثر

کولکتہ: ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وبی سی سی آئی کے صدرسوروگنگولی کے تازہ کورونا کے ٹیسٹ میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ وہ ڈیلٹا پلس ویرئنٹ سے متاثرہیں۔ اس بات کا انکشاف ووڈ لینڈس ہاسپٹلس کے ذرائع نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کورونا سے متاثرہونے کے بعد گنگولی کو کولکتہ کے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں علاج کے بعد انھیں گھرجانے کی اجازت دے دی گئی تھی کیونکہ ان کی اومیکرون کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ اس دوران تازہ طورپرکئے گئے ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ وہ ڈیلٹا پلس ویرئنٹ سے متاثرہیں اوران میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ گنگولی کو گھرپر ہی آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button