تلنگانہ

بارش کے پانی میں پھنس گئی اسکول بس، تلنگانہ کے محبوب آباد میں بچوں کوبچالیا گیا

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کی وجہہ سے ندیاں نالے ابل پڑے، نرسمہلو پیٹ منڈل کے کومالہ ونچا نئے تالاب کے پاس بارش کے پانی کا زبردست بہاو تھا، جس کی وجہہ سے ایک خانگی اسکول بس پانی میں پھنس گئی۔ اسکول بس میں بچے موجود تھے جو خوفزدہ ہوگئے۔ فوری طورپرمقامی افراد نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلباء کو وہاں سے محفوظ مقام پرمنتقل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ بڑا خطرہ ٹل جانے پرطلباء اوراولیائے طلباء نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button