جرائم و حادثات

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل _ مقتول کی ناک، زبان اور کان کاٹ دی گئی

وقارآباد _ 24 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں ایک شخص کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ قتل سے قبل اس کی ناک، زبان اور کان کاٹ دی گئی اس کے بعد  بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

 

یہ  افسوسناک واقعہ  وقارآباد ضلع کے کوڑنگل اسمبلی حلقہ کے  دولت آباد میں پیش آیا ۔ مقتول کی شناخت گاؤں کے سنگی پلی شیکھر (32) کے طور پر کی گئی ہے۔  مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ ناجائز تعلقات قتل کی وجہہ ہے اور پولیس نے قاتل گوپال کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button