تلنگانہ

تلنگانہ میں یکم ستمبر سے کھل سکتے ہیں اسکولس

محکمہ تعلیمات کی جانب سے تلنگانہ میں اسکولس دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ریاست میں اسکول کھل سکتے ہیں۔امکان ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراؤ اندرون ایک ہفتہ اس سلسلہ میں قطعی فیصلہ کریں گے، ذرائع کے مطابق ابتدا میں آٹھویں جماعت اور اس سے آگے کی فزیکل کلاسس کا آغاز ہوگا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی محکمہ تعلیمات کے عہدیدار اسکولس انتظامیہ اور اساتذہ تنظیموں کے ساتھ کس طرح سے بچوں کو وبا ‌سے محفوظ رکھتے ہوئے کلاسس چلائی جاسکتی ہیں اس پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال مارچ سے ریاست میں اسکول بند ہیں جبکہ آن لائن کلاسس کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button