کون بنے گا کروڑ پتی۔ سیکوریٹی گارڈ کے بیٹے نے جیتے ایک کروڑ روپئے

ممبئی: کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ایک سیکوریٹی گارڈ کے بیٹے نے ایک کروڑ روپئے جیت لئے۔ 19 سالہ ساحل آدیتیہ نے کے بی سی کے13 ویں سیزن میں یہ رقم جیت لی ہے۔ ایک کروڑ روپئے جیتنے والے وہ دوسرے شخص ہیں۔ مدھیہ پردیش کے چھترپورسے انکا تعلق ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ابتداء میں نوجوان نے کالج کی تعلیم میں دلچسپی نہیں دکھائی لیکن بعض واقعات نے اس کی زندگی بدل دی اور اس نے آئی اے ایس بننے کا فیصلہ کیا۔ نوجوان وقت ضائع کئے بغیراسی کی تیاری کررہا تھا اوراس نے کے بی سی میں حصہ لیا، اس نوجوان نے ایک کروڑ روپئے تک کے سوالات کے صحیح جواب دئیے جبکہ سات کروڑ کے سوال کا جواب دینے سے وہ قاصررہا اوروہ گیم سے باہرہوگیا۔