این ڈی ٹی وی کے سینئرصحافی کمال خان کا انتقال

نئی دہلی: این ڈی ٹی وی سے وابستہ سینئرصحافی کمال خان کا انتقال ہوگیا۔ وہ لکھنو بیوروسے وابستہ تھے اطلاعات ہیں کہ ان کا قلب پرحملہ سے انتقال ہوگیا۔ ان کے اچانک انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی صحافتی برادری میں غم کی لہردوڑ گئی۔ این ڈی وی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے سینئرایگزیکیٹو ایڈیٹر رویش کمارنے ان کے انتقال پرصدمہ اورگہرے رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کےپاس کہنے کیلئے کچھ الفاظ نہیں ہے۔ صحافیوں نے کمال خان کوخراج پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کوصحافتی دنیا کیلئے ناقابل نقصان قراردیا۔