نیشنل

سینئرصحافی ونود دووا چل بسے

نئی دہلی (اردولیکس) سینئرجرنلسٹ ونود دووااب سے کچھ ہی دیرقبل چل بسے۔ واضح رہے کہ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے خرابی صحت سے متاثرتھے اوروہ ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے۔ سینئرصحافی کی دخترملیکہ نے انسٹاگرام پراطلاع دی ہے کہ ان کے والد چل بسے۔ ملیکہ نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ میرے والد ونود دووا کا انتقال ہو گیا ہے، خدا ان کی روح کو سکون دے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے والد ونود دووا کی آخری رسومات لودھی شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button