سیول سروسیس پریلیم امتحان ملتوی

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن نے 27 جون کو ہونے والے سیول سروسیس کے پریلیم ایگزام-2021 کو ملتوی کر دیا ہے اور اب یہ 10 اکتوبر کو ہوگا۔کمیشن کے مطابق کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 27 جون کو طے شدہ پریلیم ایگزام ملتوی کر دیا گیا ہے۔گذشتہ برس بھی یو پی ایس سی کا ابتدائی امتحان ملتوی ہونے کے بعد چار اکتوبر کو ہوا تھا جبکہ مین ایگزام جنوری 2021 میں ہوا تھا۔کمیشن نے کہا ہے کہ گذشتہ برس کے امیدواروں کے انٹرویو اور شخصیت کا جائزہ ابھی زیر التوا ہیں۔ انٹرویو اور کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد ہی اگلے سال کے امتحانات منعقد کیے جا سکتے ہیں۔