نیشنل

دہلی سے لے کرحیدرآباد تک سردی کی شدید لہر

حیدرآباد: ان دنوں ملک کی کئی ریاستیں سردی کی شدید لپیٹ میں ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کی صبح اقل ترین درجہ حرارت 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ کا دن دہلی میں موسم کا اب تک کا سب سے سرد دن تھا
راجستھان میں بھی شدید سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور آج سیکر ضلع کے فتح پور میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری سیلسیس سے بھی نیچے پہنچ گیا جس کی وجہہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ فتح پور میں کم از کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سیلسیس گرکر نقطہ انجماد سے 5.2 ڈگری سیلسیس نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
ریاست تلنگانہ بھی سردی کی شدید لپیٹ میں ہے، شہرحیدرآباد اوراس کے مضافات میں درجہ حرارت انتہائی کم درج کیا جارہا ہے۔ اضلاع کی بات کریں تو ضلع سنگاریڈی کے کوہیرمیں درجہ حرارت سب سے کم 6.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اسی طرح اسی ضلع کے ایک اورموضع ستوارمیں 7.3 اورحیدرآباد کے مضافاتی علاقہ معین آباد منڈل کے رنگاریڈی پالم میں 7.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button