تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں آیندہ 6 دنوں تک بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں بارش کے بارے میں ایک اہم اطلاع دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس مہینے کی 9 تاریخ تک ریاست میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ خلیج بنگال سے ہوا کے کم دباو کی وجہ سے مشرقی اور شمال مشرقی ہواؤں کے زیر اثر آنے والے دنوں میں ریاست کے کئی حصوں میں بارشیں ہوں گی۔

ناگرکرنول، ونپرتھی، جوگولمبا گڈوال، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، سوریا پیٹ اور نلگنڈہ اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔ ا ریاست میں  دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ، رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت گر رہا ہے۔ عادل آباد میں سب سے کم درجہ حرارت 16.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button