جرائم و حادثات

خواتین کو واٹس ایپ پر فحش پیغامات۔ حیدرآباد میں نوجوان کی پٹائی۔ویڈیو دیکھیں

حیدر آباد: خواتین اور لڑکیوں کو واٹس ایپ کے ذریعہ فحش پیغامات روانہ کرنے والے نوجوان کی پٹائی کردی گئی۔

 

یہ واقعہ سورارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ 26 سالہ نانی ڈائیگنوسٹک سنٹر کا ملازم بتایا گیا ہے۔ وہ وہاں سے رجوع ہونے والی لڑکیوں اور خواتین کے فون نمبرات کسی بہانہ سے حاصل کرتے ہوئے انہیں ہراساں کر رہا تھا اور واٹس اپ کے ذریعہ مخرب اخلاق پیغامات روانہ کر رہا تھا۔

 

اس کی ہراسانی سے تنگ آ کر بعض خواتین نے اپنے رشتہ داروں سے شکایت کی جس پر وہ برہم ہو گئے اور انہوں نے نانی کو پکڑ کر شدید زدوکوب کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button