شاہ رخ خان نےبیٹے کو بھجوائے 4500 روپئے۔ آرین خان کا قیدی نمبر 956، دیا جارہا ہے جیل کا ہی کھانا

ممبئی: ڈرگس کے معاملہ میں جیل میں محروس بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو قیدی نمبر956 دیا گیا ہے۔ وہ اس وقت ممبئی کی آرتھرروڈ جیل میں محروس ہیں۔ اس دوران ان کے والد شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو 4500 روپئے کا منی آرڈربھجوایا ہے۔ جیل کے قواعد کے مطابق جیل میں محروس کسی بھی شخص کو یومیہ 4500 روپئے سے زیادہ رقم نہیں بھجوائی جاسکتی ہے۔ یہ رقم وہ کینٹین میں کھانے اوردیگرضروریات کے استعمال کرسکتے ہیں۔ جیل میں محروس رہنے والوں کو ہفتہ میں ایک مرتبہ اپنے گھروالوں سے بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آرین خان نے اپنے والدین سے ویڈیوکال کے ذریعہ کچھ دیربات چیت کی۔ اس دوران جیل حکام نے بتایا کہ آرین خان کو جیل کا کھانا دیا جارہا ہے جب تک عدالت کی اجازت نہیں ملتی اس وقت تک انھیں گھرکا یا باہرکا کھانا نہیں دیا جاسکتا۔