جرائم و حادثات

تلنگانہ میں بھینس کے ساتھ غیرفطری عمل کا شرمناک واقعہ

بھدراچلم: ریاست تلنگانہ ضلع بھدراچلم کے چرلہ موضع میں ایک نوجوان نے مویشیوں کے طبیلہ میں داخل ہوکربھینس کے ساتھ بدفعلی کی۔ تفصیلات کے مطابق وجئے کالونی میں واقع مویشیوں کے طبیلہ میں کل رات ایک نوجوان پہنچا جو نشہ میں دھت تھا، اس نے ایک بھینس کو رسی سے باندھ دیا اورا سکے ساتھ غیرفطری حرکت کی۔ مقامی لوگوں نے اسے دیکھ لیا اوراسے پکڑ کرمارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ طبیلہ کے مالک ستیش کی شکایت پرپولیس نے کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button