نیشنل

راہل گاندھی کی ضمانت منظور۔ سزا پر روک لگانے کی درخواست پر بھی ہوگی سماعت

احمد آباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ راہل آج گجرات کے سورت سیشن کورٹ پہنچے اور زیریں عدالت کی جانب سے مودی سرنیم معاملہ میں سنائی گئی 2 سال جیل کی سزا کو چیلنج کیا۔ راہل گاندھی کے وکیل نے اپیل فائل کی اور سورت کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی۔ اس درمیان عدالت نے راہل گاندھی کی جانب سے سزا پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کے لیے 13 اپریل کی تاریخ طے کی اور اس وقت تک کے لیے انھیں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ ایک عدالت نے مودی سر نیم‌ معاملے میں راہل گاندھی کو دو سال کے سزا سنائی تہمھی جسکے بعد انھیں نا اہل قرار دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button