جنرل نیوز

نارائن پیٹ مستقر میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی رکنیت سازی مہم

نارائن پیٹ: 17 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر میں آج تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی رکنیت سازی مہم منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد تقی حسین تقی متحدہ ضلع محبوب نگر کوآرڈینیٹر TUWJF’ محمد شہاب الدین اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد محبوب نگر’ عبدالاحد اسٹاف رپورٹر روزنامہ سہارا محبوب نگر و رکن اکیڈیشن کمیٹی’ سید عظمت علی شاہ اسٹاف رپورٹر روزنامہ صحافی دکن و نائب صدر ریاستی TUWJF’ محمد جعفر 4 ٹی وی اسٹاف رپورٹر محبوب نگر’ نے شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت سنئیر صحافی محمد تقی حسین تقی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے TUWJF یونین کے متعلق نارائن پیٹ کے اردو صحافیوں کو اعراض و مقاصد سے واقف کروایا۔ اور کہا کہ اس یونین کی جانب سے ضلع محبوب نگر میں فروری کے پہلے ہفتہ میں ایک ریاستی اردو کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں مختلف اضلاع میں خدمات انجام دینے والے اردو صحافیوں کو تہنیت پیش کی جائی گی۔ مقررین نے کہا کہ بہت جلد TUWJF پھر ایک مرتبہ نارائن پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پر اپنی ایک شاخ( کمیٹی) تشکیل دی جائے گی۔ اس موقع پر نارائن پیٹ کے اردو صحافیوں کی جانب سے سید عظمت علی شاہ محبوب نگر کو ریاستی کمیٹی TUWJF کے نائب صدر منتخب ہونے پر تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر نارائن پیٹ کے صحافی حضرات محمد حسین مڑکی’ حافظ محمد تقی’ ارشد فیصل’ محمد نواز تاج ‘ محمد اشفاق’ محمود’ رحمت’ تمیز الدین بابا’ صادق چاند’ محمد آصف’ محمد اظہر’ محمد وسیم ودیگر موجود تھے.آخر میں محمد تقی حسین تقی نے میڈیا سے بات بھی کی

متعلقہ خبریں

Back to top button