طریقہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے لیس کرنے پر زور تلنگانہ کے 100 اساتذہ 6 سِگما کورس کی تربیت۔ ماہرین کا خطاب

حیدرآباد: تلنگانہ کے 100 اسکول اساتذہ، انتظامی عملے کے ارکان و دیگر کو کامیابی کے ساتھ انتہائی مفید کورس 6 سِگما یلّو بیلٹ کی ٹریننگ دی گئی۔ ڈیجیٹائز گروپ اور آئی پی سی کے سی ای او محمد القریشی نے کورس کی تکمیل کے بعد منعقدہ تقریب میں سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس ستیہ نارائن سماجی کارکن اور ٹی آر ایس لیڈر خلیق الرحمن، صدرنشین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم گرین پیس کمپنی کے ڈائرکٹر محمد بلال اور دیگر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل مینجمنٹ کنسلٹنسی کے ابھیشیک کمار نے تلنگانہ کے تعلیمی نظام کو بااختیار بنانے کے لئے بین الاقوامی طریقہئ کار کے مطابق اساتذہ کو تربیت دی تاکہ انھیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ اس موقع پر اسکول، کالجس، یونیورسٹیز اور دیگر اداروں کو کوویڈ۔19 وباء سے محفوظ زونس بنانے کے لئے فار ایور سیو کمپنی کے ایک منفرد پراڈکٹ کی نمائش کی گئی۔ ابھیشیک کمار نے کہا کہ 6 سِگما کورس سے تلنگانہ میں تعلیمی نظام میں ایک انقلاب آسکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں اس طریقہئ تعلیم پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کورس کی تکمیل پر اساتذہ، شرکاء اور معزز شخصیات میں اسناد اور ایوارڈس پیش کئے گئے۔