جنرل نیوز

عظیم الشان کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

عادل آباد ۔ مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع عادل آباد کے زیراہتمام مولانا محمد منیر الدین رشیدی اور مفتی سردار رحمانی قاسمی اور ان کے رفقاء نے علماء و حفاظ کی معاونت سے شہر مستقر کے کرسٹل گارڈن میں ایک "عظیم الشان کل ہند نعتیہ مشاعرہ”کا انعقاد عمل میں لایا۔جس کی سرپرستی حضرت مولانا سید ایوب قاسمی ورنگل نے کی۔جبکہ صدارت ضلع صدر جمعیتہ العلماء حافظ ابوبکر حامد اور نگرانی مفتی محمد مصطفیٰ مظاہری نے کی۔اور بحیثیت مہمان خصوصی مفتی الیاس احمد حامد قاسمی کے علاوہ شاعر اسلام مداح رسول مفتی طارق جمیل قاسمی قنوج اور شہنشاہ ترنم قاری کوثر کلام نوادی اور اسی طرح دکن کے مشہور شاعر مولانا علیم الدین واحد حیدرآبادی و دیگر شعراء حضرات نے شرکت کرتے ہوئے شاندار انداز میں کلام سنایا۔مہمان اعزازی کی حیثیت سے صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد نے‌ بھی شرکت کی۔جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی مشاعرہ میں شرکت کی۔مفتی سردار رحمانی قاسمی نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیے۔اس کے علاوہ مقامی علماء و حفاظ بھی شریک رہے۔تحفظ ختم نبوت ضلع عادل آباد کے ذمہ داروں نے مشاعرہ کے اختتام پر تمام سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button