بہوسے ناجائز تعلقات کی خاطربیٹے کا قتل

پرکاشم: ایک شخص جس کے اپنی بہوسے ناجائز تعلقات قائم تھے، اس نے ناجائز رشتہ کے درمیان حائل رکاوٹ سمجھتے ہوئے بہو کے ساتھ ملکراپنے بیٹے کا ہی قتل کردیا۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش ضلع پرکاشم کے موضع سبتا ناگولور میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کرونیا نامی شخص کے بیٹے 35 سالہ لکشمیا کی شادی 18 سال قبل سنیتا سے ہوئی تھی، لکشمیا عادی شرابی تھا۔ اس دوران اس کی بیوی سنیتا کے ناجائز تعلقات اس کے باپ کرونیا سے قائم ہوگئے۔ سنیتا اوراس کے سسر نے ملکرلکشمیا کے قتل کا منصوبہ بنایا اتوار کی رات وہ جب سویا ہوا تھا سسر اوربہو نے ملکراس پرمہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ مرنے والے شخص کے بیٹے کی شکایت پرپولیس نے معاملہ درج کرکے سسر بہو کو حراست میں لے لیا تفتیش میں پتہ چلا کہ ان دونوں نے ناجائز رشتہ کیلئے یہ واردات انجام دی ہے۔