باپ کی کارکے نیچے آکرشیرخواربیٹا ہلاک۔حیدرآباد میں دلخراش حادثہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں باپ کی کارکے نیچے آکرشیرخواربیٹا ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ شہرکے مضافاتی علاقہ منصورآباد میں پیش آیا۔ لکشمن نامی شخص ایک اپارٹمنٹ میں واچ مین کے طورپرکام کیا کرتا ہے، آج وہ ایک کار کو دھونے کے بعد اسے   اپارٹمنٹ میں رکھنے کیلئے لے جارہا تھا کہ اس کا دیڑھ سالہ بیٹا اچانک کارکے سامنے آگیا اورٹکرلگنے سے اس کی موت ہوگئی۔