جنرل نیوز

اوٹکو موضع پورلہ خرد میں عظیم الشان جلسہ فیضان غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کا 16 نومبرکو اہتمام

اوٹکور : 15 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع اوٹکور مستقر کے موضع پورلہ خرد میں عظیم الشان جلسہ فیضان غوث الاعظم رضی اللہ عنہ بتاریخ 16 نومبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء بمقام چھلہ مبارک مولا علی کے پاس منایا جارہا ہے۔ جسکی سرپرستی خطیب اہلسنت پیر طریقت حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری الحاج پیر عابد حسین قادری الکاظمی صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ قادریہ کاظمیہ کوتہ کوٹہ فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے چٹم رام موہن ریڈی رکن اسمبلی مکتھل’ محمد امتیاز اسحاق چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن تلنگانہ شرکت کرینگے۔ جلسہ میں خصوصی خطاب حضرت مولانا عارف حسین قادری الکاظمی ولی عہد و جانشین خانقاہ قادریہ کاظمیہ کوتہ کوٹہ و فاضل جامعہ نظامیہ حیدرآباد اور مہمان مقرر حضرت مولانا مفتی شفاعت علی نظامی کامل جامعہ نظامیہ (خطیب نارائن پیٹ) و حضرت مولانا حافظ وقاری فاروق بن مخاشن نظامی کامل جامعہ نظامیہ کے علاوہ سیاسی قائدین حضرات بھی اس جلسہ میں شرکت کرینگے۔ بعد جلسہ محفل سماع منعقد ہوگی جس میں فیصل دلدار و ہمنوا (حیدرآباد) کلام پیش کریں گے نوٹ حاضرین کیلئے طعام کا انتظام رہے گا۔ انتظامی کمیٹی مسجد و نوجوانان اہلسنت پورلہ خرد نے تمام عاشقانِ غوث الاعظم سے اس نورانی محفل میں کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button