نیشنل

گدھوں کو ڈھونڈنے کیلئے بنائی گئی پولیس کی اسپیشل ٹیم

نئی دہلی: ریاست راجستھان میں گدھوں کو ڈھونڈنے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنومان گڑھ ضلع کے کھوئیاں گاؤں میں اندرون دو ہفتہ 76 گدھوں کی چوری ہوگئی۔ گدھوں کی چوری پرپریشان گدھوں کے مالکین ان کے گدھوں کا پتہ چلانے کیلئے پولیس پردباو ڈال رہے ہیں اورانھوں نے احتجاج کا انتباہ دیا جس کے بعد پولیس نے گدھوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی اسپیشل ٹیم آس پاس کے مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے گدھوں کوتلاش کررہی ہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button