تلنگانہ میں 93 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

جگتیال _ تلنگانہ میں 93 سال کی معمر خاتون کورونا سے لڑتے ہوئے صحت یاب ہوگئی۔جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل کے کٹکاپور گاوں سے تعلق رکھنے والی 93 سالہ ناراماں کو چند دن قبل کورونا ہوگیا تھا ڈاکٹروں کے مشورے پر ناراماں گھر میں ہی الگ تھلگ رھ کر کورونا کا علاج کروایا۔اور وقت پر دوائی اور اچھی غذا لیتے ہوئے صحت مند ہوگئی۔اتنی طویل عمر میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بھی خاتون نے کبھی ہمت نہیں ہاری بلکہ وائرس کا مقابلہ کیا۔جس پر ڈاکٹروں اور گاوں والوں نے اس خاتون کی کافی ستائش کی۔